والدین بد تمیز بالغ اولاد کو گھر سے نکال سکتے ہیں ،بھارتی ہائی کورٹ کا فیصلہ

March 21, 2017

نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارتی ہائیکورٹ نے والدین کو بد تمیز ی کرنے والی بالغ اولاد کو گھر سے نکالنے کی اجازت دیدی ہے، دوبھائیوں نے اپنے والدین کی جانب سے گھر سے نکالے جانے کو چیلنج کیا تھا،ان میں سے ایک بھائی پولیس فورس میں ہے اوروہ عادی شرابی ہے،عدالت نے کہا کہ ضروری نہیں کہ متعلقہ مکان والدین کے نام پرہوں ،اگر وہ کسی ایسے گھر میں ہوں جس کا قبضہ والدین کے پاس ہوتب بھی وہ یہ حق کا استعمال کرسکتے ہیں۔