کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب، پاکستان شدید احتجاج

March 21, 2017

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر ڈپٹی ہائی کمشنرکودفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق 17اور18مارچ کو بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا اور ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈیسک کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ17مارچ کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سےایک خاتون شہید ہوئی جب کہ 18مارچ کو نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے 2بچے زخمی ہوئے، بھارت 2003کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔