ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان میں باغیوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے پاکستانی انجینئر کی رہائی کےلیے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔
مغوی انجینئر ایاز جمالی جنوبی سوڈان میں ایک غیر ملکی کمپنی میں کام کر رہے تھے جنہیں باغیوں نے دیگر چار انجینئرز سمیت اغوا کیا ۔
نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ سوڈان میں مبینہ اغوا ہونے والے پاکستانی انجینئر کے معاملے سے آگاہ ہے ۔سوڈان میں پاکستانی سفارت خانہ موجود نہیں ، اس لیے ایتھوپیا میں سفارت خانہ سوڈانی حکومت سے رابطے میں ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مغوی کی رہائی کےلیے تمام وسائل کو بروئے لایاجارہا ہے۔