پرائمری سکول ہجویری ٹاؤن میں تقریب تقسیم انعامات

March 22, 2017

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ایم سی امتیاز احمد شہید پرائمری سکول ہجویری ٹاؤن کے پوزیشن ہولڈر طلباء کو انعامات دینے کیلئے سکول میں تقریب ہوئی ۔ مہمان خصوصی آؤٹ ڈور ایسوسی ایشن کے صدر میاں سعید شریف‘ چیئرمین سی سی 24 و سٹی صدر ایم ایس ایف میاں اقبال شریف تھے۔ تقریب میں رئیس ادارہ محمد اکرم انصاری سمیت اساتذہ‘ طلباء اور والدین نے بھرپور شرکت کی۔