گجرات: میونسپل کارپوریشن عملہ نے بیوہ خاتون کی ملکیتی دکانیں مسمار کر ڈالیں

March 22, 2017

گجرات (نمائندہ جنگ) میونسپل کارپوریشن عملہ نے غیر قانونی طور پر ہیوی مشینری سے بیوہ خاتون کی ملکیتی دکانیں مسمار کر ڈالیں، احتجاج پر عملہ نے خاتون کا بیٹا گرفتار کروادیا، شاہدولہ روڈ کی رہائشی بیوہ خاتون پروین بی بی کی ملکیتی دکانوں پر میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے بغیر کوئی نوٹس دئیے غیر قانونی طور پر ہیوی مشینری چلاتے ہوئے دکانیں مسمار کرنا شروع کر دیں۔انکروچمنٹ آفیسراعجازبٹ کا کہنا ہے کہ میئرگجرات کے احکامات کی تعمیل میں کارروائی کی۔