پی آ ئی اے سیالکوٹ جدہ پرواز میں خرابی

March 22, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آ ئی اے کی سیالکوٹ جدہ پرواز 745میں خرابی کے باعث پرواز کو کراچی اتارنا پڑا ذرائع کے مطابق دوران پرواز طیارے میں خرابی پیدا ہونے پر پرواز کو کراچی اتار دیا گیا جہاں طیارہ گھنٹوں کھڑا رہا ۔مسافروں کو ایک گھنٹے بعد طیارے سے اتار کر لاؤنج لے جایا گیا بعد ازاں دس گھنٹے کی تاخیر سے پرواز اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی۔