دمشق میں فوج اور باغیوں میں جھڑپیں،ڈیڑھ سو جنگجو ہلاک

March 22, 2017

شامی دار الحکومت دمشق کے شمال مشرقی علاقوں میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں، فوج کی جانب ڈیڑھ سوجنگجوئوں کو مارنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق شامی فوج نے مشرقی علاقہ قابون اور اس سے ملحقہ علاقوں میں عسکریت پسند تنظیم جبہت النصرہ اور اسکے حلیف جنگجوؤںپر شدید فضائی بمباری کی، اس دوران شامی فوج نے جھڑپوں اور بمباری سے غیر ملکیوں سمیت 150 جنگوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دریں اثنا حماہ کے شمالی دیہاتی علاقوں میں بھی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہے۔