یوم پاکستان:شکرپڑیاں پریڈایونیومیں ملٹری پریڈ جاری

March 23, 2017

یوم پاکستان پر اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ ایونیو میں ملٹری پریڈ کی پروقار تقریب جاری ہیں۔ مہمان خصوصی صدر ممنون حسین نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

وزیراعظم نوازشریف، وزیردفاع خواجہ آصف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان تقریب میں موجود ہیں۔

ائرچیف مارشل سہیل امان کی قیادت میں جے ایف 17 تھنڈر ، ایف 16 ، ایواکس، سی ون تھرٹی اور دیگر طیاروں کا کا فلائی پاسٹ ، انفنٹری ، آرمرڈ اور مکینکل کور کا مارچ پاسٹ ہوا۔

چین کے پیپلز لبریشن آرمی کی تینوں مسلح افواج کے دستے ، سعودی عرب کی خصوصی فورسز کے دستے اور ترکی کا مہتر بینڈ بھی پریڈ کا حصہ ہیں۔