بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم ’کوئین آف دی ڈیزرٹ‘کاپہلاٹریلر جاری

March 28, 2017

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) صفِ اول کی ہولی وڈ اداکارجیمز فرینکو، نکول کڈمین اوررابرٹ پیٹنسن کی ڈرامے سے بھرپور نئی بائیوگرافیکل فلم’کوئین آف دی ڈیسرٹ‘کاپہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیاہے ۔سنسنی سے بھرپور اس فلم کو ہدایتکاروارنر ہرزوگ کی یہ فلم ایک ایسی ذہین برٹش خاتون کی زندگی کی عکاسی کر رہی ہے جس نے20ویں صدی کے آغاز میں اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں اور با کمال فیصلوں کی بدولت سب کو حیران کر دیا تھا۔حقیقی واقعات پر مبنی اس فلم میں جرٹروڈ بیل نامی برطانوی سیاح کی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے جو نہ صرف ماہرِ آثارِ قدیمہ تھیں بلکہ سیاست میں بلا کی مہارت رکھتی تھیں ۔مائیکل بین اورمارک برگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں جرٹروڈ بیل کا کردار معروف ہولی وڈ اداکارہ نکول کڈمین نبھا رہی ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جیمز فرینکو اور رابرٹ پیٹنسن سمیت ڈیمیئن لیوس، ہالی ارل ، مارک لیوس جونز اورسارا کراؤڈن شامل ہیں۔ صحراؤں کی خاک چھانتی بہادر خاتون کی زندگی کے اتار چڑھاؤ کی عکاسی کرتی یہ سنسنی خیز ڈرامہ فلم36ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہوئی ہے جورواں سال14اپریل کوامریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔