مٹیاری : مچھروں کی بہتات اور گرد و غبا رسے وبائی امراض پھوٹ پڑے

March 28, 2017

ہالا (نامہ نگار) ضلع مٹیاری میں مچھروں کی بہتات، گرد وغبار اور دھویں سے وبائی امرض پھوٹ پڑے۔ ہالا، نیوسعیدآباد، مٹیاری، بھٹ شاہ، اڈیرو لعٰل، ہالا اولڈ،خیبرسمیت علاقہ میں بلدیاتی اداروں کی جانب سے صفائی ستھرائی نہ ہونے کے نتیجے میں گندگی اور کچرے کے ڈھیروں پر پرورش پانے والے خطرناک مچھروںنے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی۔ ٹاؤن کمیٹی نیوسعیدآباد سمیت بلدیاتی اداروں کی جانب سے زہریلی ادویات کے ساتھ مچھر کش اسپرے کے بجائے ڈیزل پھاپ کا استعمال قومی سرمایہ کے زیاں بن رہا ہے معیاری مچھر مار اسپرے نہ ہونے کے باعث لوگوں میں مچھروں کے حملوں سے بچاؤ کیلئے دھویں کا استعمال بڑھ گیاہےلکڑیوں کے علاوہ کچرہ جمع کرکے پھیلایا جانے والا دھواں مہلک امراض کا سبب بن گیاہے جبکہ علاقہ میں گندم کی کٹائی کے بعد تھریشروں کے ذریعہ صفائی کے نتیجے میں پھیلنے والے گردوغبار سے سانس ،اور دیگر امراض میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے بچوں کی اکثریت کے ساتھ شہریوں کی بڑی تعدادملیریا، بخار،سینے اور سانس کے علاوہ دیگر امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔