دڑو: تیل و گیس کی تلاش کیلئے ہونے والے دھماکوں سے عوام پریشان

March 28, 2017

سجاول ( نامہ نگار ) دڑو شہر کے قریب تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیاں عوام کے لئے پریشانی کی سبب بن گئیں۔ دھماکوں کے ذریعے تیل تلاش کرنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔کافی تعداد میں زرعی زمینیں بنجر ہوگئیں اوردھماکوں سے گھروں کی دیواروں میں بھی دڑاڑیں پڑ گئی ہیں۔ دڑو کے شہریوں مختار احمد میمن ، سجاد علی شاہ ، حافظ محمد نے بتایا کہ تیل کمپنوں کی جانب سے غیر معمولی دھماکوں سے انسانی آبادی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔