نائب قاصد کی ملازمت کیلئے جعلی تقرر نامہ لانے والا شخص گرفتار

March 28, 2017

ہالا (نامہ نگار) نائب قاصد کی ملازمت کیلئے جعلی تقرر نامہ لانے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار۔ ڈپٹی کمشنر آفس مٹیاری میں محکمہ ریونیو میں نائب قاصد کی ملازمت کی جوائننگ کیلئے آنے والے ہالا کے امید علی ڈاہری کا تقرر نامہ جعلی نکلا۔ ڈی،سی آفس کی نشاندھی پرامید علی اور ساتھی ساجد ڈاہری کو مٹیاری پولیسکے حوالے کردیاگیا۔ زیر حراست ملزمان کوتھانہ حوالات میں قید کردیا گیا ۔ ابتدائی تفتیش میں امید علی نے بتایا کہ نائب قاصد کے آرڈرلاکھوں روپے کے عوض محکمہ پولیس کے اہلکاروں سے لئے تھے۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔