کھیلوں میں بوگس بھرتیاں،کرپشن پرگیپکو گوجرانوالہ کے سپورٹس آفیسر معطل

March 28, 2017

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گیپکو گوجرانوالہ کے سپورٹس آفیسر کو کھیلوں کے شعبہ میں بوگس بھرتیاں اور کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گیپکو چیف چوہدری محمد اکرم نے فوری طور پر معطل کرتے ہوئے انکوائری کاحکم دے دیا ہے،گیپکو گوجرانوالہ کے سپورٹس آفیسر احتشام الحق نے گیپکو گوجرانوالہ کے شعبہ سپورٹس میں مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے قریبی رشتے داروں کومحکمہ میں سپورٹس میں بھرتی کر لیا اور سپورٹس کے فنڈز سے کروڑوں روپوں کی کرپشن کی سپورٹس آفیسر کے مطابق کرپشن اور اختیارات تجاوز کے لگنے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔