اشتہاری کو فرار کرانے اورتیز رفتاری پر2ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج

March 28, 2017

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) دراہمہ پولیس نے گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے نامعلوم شخص کی نعش قبضہ میں لیکر غلام مصطفی سب انسپکٹر کی مدعیت میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، محمد شان ڈالہ کو تیز رفتاریسے چلا رہا تھا کہ سول لائن پولیس نے پکڑ لیا، سٹی پولیس نے بلاک56 میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراتو ملزم غلام حیدر نے اشتہاری ملزم فرار کر ادیا۔پولیس نےمقدمات درج کر لیئے۔