پاناما کیس کا فیصلہ اپریل میں متوقع

March 30, 2017

پاناما کیس کا فیصلہ اپریل کے وسط میں آرہا ہے،پاناما کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی جس کا فیصلہ عدالت عظمیٰ نے محفوظ کر لیا ہے فیصلے کا خواص اور عوام سب ہی کو انتظار ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ اپریل کے وسط میں آنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد 22 فروری کو پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔