آرمی چیف سےایرانی سفیرکی ملاقات

April 19, 2017

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےایرانی سفیرمہدی ہنردوست نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران سےتعلقات میں باہمی اعتماد اور مفادات کا تسلسل جاری رہےگا، پاکستان ایران سےتاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کے مشترکہ خطرے پر بھی گفتگو کی گئی۔