نریندر مودی بااثر شخصیات کی فہرست میں جگہ پانے سے محروم

April 19, 2017

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی دنیا کی 100بااثرشخصیات کے لئے ہونے والے سروے میںحیرت انگیز طور پر ایک بھی ووٹحاصل کرنے میںکامیاب نہیںہوسکے۔

حد تو یہ ہے کہ بھارت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا اور رقبے کے لحاظ سے ساتواں بڑا ملک ہےلیکن اس کے باوجود کسی ایک بھارتی شہری نے بھی انہیںاپنے ووٹ کا حقدار نہیں سمجھتا۔

امریکی رسالے ’ٹائم ‘ کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے میںعوام سے ’مین آف دی ائیر‘کے لئے اپنی پسندیدہ شخصیات کا نام بتانے کا کہا گیا تھا ۔

نریندر مودی کے علاوہ بھارتی نژاد مائیکروسافٹ کے سی ای او، اوسیتہ نیڈیلا ،اسرائیل کے وزیرِاعظم بنجامن نیتن ہایو،وائٹ ہاؤس کے سیکریٹری شان ، ایوانکا ٹرمپ اور بشارالاسد بھی کوئی ووٹ حاصل نہیں کر سکے ۔

ان کے مقابلے میںفلپائن کے صدر راڈریگو ڈوٹریٹ 5 فیصد ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پررہےجبکہ کینیڈین وز یرِاعظم جسٹس ٹروڈو ،پوپ فرانس، مائیکرو سافٹ کے بل گیٹس اور فیس بک کے مارک زوکر برگ کو 3 فیصد ووٹ مل سکے۔

حتمی فہرست کا اعلان 20 اپریل کو کیا جائے گا۔