عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں ایک فیصد کمی

April 21, 2017

لندن (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں ایک فیصد تک کی کمی واقع ہو گئی۔فرانس اور برطانیہ کے آمدہ عام انتخابات اور امریکا کی شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتی ہوئی مخاصمت کے باعث اسپاٹ مارکیٹ میں مستقبل کی تجارت کے دوران سونے کی طلب میں کمی کے باعث اسپاٹ مارکیٹ میں سونے کے نرخ ایک فیصد تک گر گئے ہیں۔لندن سپاٹ میں قیمت میں 0.7 فیصد کمی کے ساتھ ایک اونس سونے کو 1275.73ڈالر میں خریدا گیا جبکہ امریکی سونا 0.9 فیصد ڈاؤن کے ساتھ 1282ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔