ا یران میں براہ راست انتخابی مباحثے پر پابندی عائد

April 21, 2017

تہران(اے ایف پی) ایران نے براہ راست انتخابی مباحثے پر پابندی عائد کردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت داخلہ کے ترجمان سید سلمان سمانی نے کہا ہےکہ آئندہ صدارتی انتخاب کے سلسلےمیں کوئی براہ راست مباحثہ نہیں ہوگا، الیکشن کیمپین مانیٹرنگ کمیشن کے فیصلے کی بنیاد پر امیدواروں کے انتخابی مباحثے پہلے سے ریکارڈ کرکےنشر کیے جائیں گے۔