عدالت عظمیٰ نے وزیرا عظم کی دیانتداری پر مہر تصدیق ثبت کردی،آصف کرمانی

April 21, 2017

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سیاسی امور کے لئے وزیر اعظم کے خصوصی معاون ڈاکٹر سید آصفکرمانی نے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کی طرف سے عدالتی فیصلے کے تناظر میں استعفیٰ کے مطالبے کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے اسے سختی کے ساتھ مستردکردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے وزیرا عظم نواز شریف کی دیانتداری پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ جمعرات کو یہاں حکمران پاکستان مسلم لیگ نون کے زیر اہتمام شکرانے کی ریلی سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عمر ان خان کی ذہنی بیماری ناقابل علاج ہے۔