کراچی پاک کالونی:فائرنگ اور چھریاں لگنے سے 3 افراد زخمی

April 21, 2017

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں بڑا بورڈ کے قریب فائرنگ اور چھریاں لگنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ دو دکانوں کے مالکان کے درمیان لڑائی کے بعد پیش آیا، تینوں افراد فائرنگ سے نہیں باہمی جھگڑے میں چھریاں اور دوسری چیزیں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔