پاکستانی طالبعلم کنگز کالج لندن اسٹوڈنٹ یونین کے صدر منتخب

April 22, 2017

پاکستانی طالب علم مومن ثاقب کو لندن کے کنگز کالج کی اسٹوڈنٹ یونین کا صدر منتخب کرلیا گیا۔

مومن ثاقب کنگز کالج کی 144سالہ تاریخ میں پہلے صدر ہیں، جن کا تعلق یورپی یونین کے کسی ملک سے نہیں۔

ثاقب مومن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں پڑھائی کے دوران طلبہ سرگرمیوں میں شامل رہتے تھے، جس کا انہیں فائدہ ہوا، اب وہ کنگز کالج لندن کی اہم فیصلہ سازی میں بھی شریک ہوں گے۔