افغانستان: طالبان اور داعش میں خوفناک جھڑپیں،100 جنگجو ہلاک

April 26, 2017

شمالی افغانستان کے ضلع درزاب میں افغان طالبان اور داعش کے درمیان خوفناک جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،اور اب تک جاری لڑائی میں 100 کے قریب جنگجو مارے جا چکے ہیں۔

شمالی افغانستان کے ضلع درزاب کی مقامی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان اور داعش کی لڑائی میں کم ازکم 91 جنگجو مارے ہو چکے ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان محمد رضا غفوری کے مطابق لڑائی گزشتہ روز شروع ہوئی جو ابھی تک جاری ہے، جس میں طالبان کے 76 اور داعش کے 15 جنگجو مارے گئے ہیں۔