سندھ حکومت کو 27 ارب روپے کی اسکیمیں بھیجی ہیں، میئر کراچی

April 30, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 27 ارب روپے کی اسکیمیں سندھ حکومت کو بھیجی گئی ہیں اور درخواست کی گئی ہے کہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر منظور کیا جائے، تاکہ گزشتہ آٹھ سال میں تباہ کئے گئے اس شہر کو بہتر کیا جاسکے،وسائل کی کمی کے باعثہم مختلف علاقوں میں چھوٹے چھوٹے کام کررہے ہیں جبکہ حکومت سندھ نے میگا پراجیکٹس کے نام پر تمام وسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر قبضہ کررکھا ہے، وہ ہفتے کویہاںیوسی 11 لائنزایریا، ضلع شرقی میں سڑک کی استرکاری سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر ذرائع ابلاغکے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے،میئر نے کہا کہ آٹھ سال میں یہ شہر بری طرح نظر انداز ہوا ہے۔ اے بی سینیالائن سمیت لائنز ایریا میں 1990کے بعد ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے۔