طلباء پر بھارتی مظالم، کالجز میں فائرنگ بزدلانہ فعل ہے،سردار یعقوب

April 30, 2017

راولاکوٹ( نمائندہ جنگ )سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ امان اللہ خان کا کردار تحریک آزاد ی کشمیر کے لیے روشن باب کی حیثیت رکھتا ہے،آزادی کے حصول کے لیے جس طرح وہ چٹان بن کر ڈٹے رہے اور وحدت کشمیر کے لیے جو کردار انہوں نے ادا کیا وہ ہماے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں طلبہ و طالبات پر بھارت مظالم ڈھا رہا ہے، بھارت کیطر ف سے مقبوضہ کشمیر میں طالبات اور کالجز میں فائرنگ بزدلانہ فعل ہے بھارت سیز فائر لائن پر بے گناہ افراد کو شہید اور زخمی کرنا بند کر دے۔ آزاد کشمیرمیں لطیف اکبر کی قیادت میں پانچ سال پہلے کی طرح پی پی کو مضبوط قوت بنا ئیں گے ۔آذاد کشمیر میں ایک مرتبہ پھر لوڑ شیڈنگ کا طویل اور غیر اعلانیہ عمل ناقابل قبول ہے گرمی شروع ہوتے ہی جس طریقہ سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اسے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے غریب لوگ سخت پریشانی کا شکار ہیں،اگر لوڈ شیڈنگ بند نہ کی گئی تو سڑکوں پر نکل آئیں گے ن لیگ کی حکومت کو چائیے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق آزاد کشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی کروائے ، مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے وعدے کے مطابق آزادکشمیر کو فوری فری لوڈ شیڈنگ علاقہ بنائے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں لطیف اکبر کی قیادت میں پی پی کو مضبوط قوت بنا ئیں گے آزاد کشمیر میں ایک مرتبہ پھر لو ڈ شیڈنگ کا طویل اور غیر اعلانیہ عمل ناقابل قبول ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری تقسیم کسی صورت قبول نہیں کریں گے، اقوام متحدہ نے کشمیر یوں کا حق آزادی تسلیم کر رکھا ہے ۔