اسلامک اسکول برائے معذورین سماعت کے تحت تقریب

May 16, 2017

کراچی (پ ر) اسلامک اسکول برائے معذورین سماعت کے تحت تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایم ایچ آصف تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں میجر نذر اسلام اور ریاض حسین صدیقی شامل تھے۔ تقریب میں بچوں کو میجک شو سے محظوظ کیا گیا۔ پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات اور تحائف تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر سماعت سے محروم خصوصی بچوں کیلئے سات بنیادی ورک بکس کا افتتاح ایم ایچ آصف اور صدر اسلامک ایجوکیشنل اینڈویلفیئر سوسائٹی سید ابرار اللہ نے کیا۔