پیسہ ،شہرت ، نام اور ایوارڈآنی جانی ہیں،شاہ رخ خان

May 16, 2017

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ فلموں میں اداکاری سے منسلک تمام چیزیں چاہے وہ پیسہ ،شہرت ، نام اور ایوارڈ ہو یہ تمام چیزیں آنی جانی ہیں اور غیر متوقع ہیں ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اداکار کی حیثیت سے ان کے کام کا مقصد خوشیاں بکھیرناہیں اور پیسہ، شہرت اور ایوارڈز ان سے جڑے ہوئے ہیں جس کے لئے وہ بہت خوش اور شکر گزار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بغیر کوشش اور کام کئے کچھ حاصل نہیں کیا جاسکتا اور میرا خیال ہے کہ اگر ہم کسی کی مدد کے بغیر کوئی کامیابی حاصل کریں گے اور سخت محنت کریں گے تواس سے اچھی بات کوئی نہیں ہوسکتی ۔