نوجوان نسل کو تعلیم کے ہتھیار سے لیس ہونا چاہیے،جے ٹی آئی نظریاتی

May 19, 2017

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے عصری اداروں کے صوبائی چیئرمین خیر اللہ شاہ فضل الرحمان رحمانی حافظ گلاب شاہ ودیگر نے آئی ٹی یونیورسٹی کے انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصری اداروں میں قوم کے مستقبل کا فیصلہ کیاجاتا ہے اگر نوجوانوں کو صحیح معنوں میںتعلیم دی جائے تو یہ مستقبل کے چیلنجز کا آسانی سے مقابلہ کرسکتے ہیں انہوںنے کہا کہ آج کے نوجوان کو تعلیم کے ہتھیار سے لیس ہونا چاہیے کیونکہ جو قوم تعلیم کے زیور سے مالا مال ہوتی ہے تو وہ ہمیشہ ترقی کی منازل تیزی سے طے کرتی ہے آخر میں آئی ٹی یونیورسٹی کے انتخابات ہوئے جسکے مطابق خلیل احمد خاکسار صدر جمال خان کاکڑ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔