مرکنٹا ئل ایکسچینج میں 5.370 بلین روپے کے سودے

May 20, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں 5.370 بلین روپے کے سودے ہوۓ جن کی مجموعی تعداد 13,640 رہی جبکہ پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2,971 کی سطح پر بند ہوا۔پی ایم ای ایکس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوۓ جن کی مالیت 2.641 بلین روپے تھی۔جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.692 بلین روپے،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 668.511 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 253.439 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 106.630 ملین روپے اوربرینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 8.500 ملین روپے رہی ۔