تعلقہ اسپتال خیرپورناتھن شاہ پر چھاپہ ،تین دن میں رپورٹ طلب

May 20, 2017

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ سیشن جج دادو اشوک کمار نے خیرپورناتھن شاہ کے سینئر سول جج سید اورنگزیب شاہ،سیکنڈسول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ سلیم ناصرمیرانی اور تعلقہ بار ایسو سی ایشن کے صدر ایڈووکیٹمحمد شریف اعوان،اسسٹنٹ کمشنر عبدالقادر اقبالانی اورمختیار کار منصور کلہوڑو کے ہمراہاچانک تعلقہ اسپتال خیرپورناتھن شاہ پرچھاپہ مارا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ سیشن جج نے اسپتال کے میڈیکل اسٹور میں ادویات کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کی جبکہ الٹرا ساؤنڈ، میٹرنٹی ہوم سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کارکردگی بہتر نہ ہونے اور مریضوں کی شکایت پر سینئر سول جج اورنگزیب شاہ کو تین دن کے اندر رپورٹ تیار کرکے بھیجنے کی ہدایت دیں۔