ومبلڈن کیلئے وائلڈ کارڈ کی درخواست نہیں کرونگی، شراپووا

May 20, 2017

روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا ومبلڈن میں حصہ لینے کے لیے وائلڈ کارڈ پر انحصار کرنے کی بجائے براہِ راست کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گی۔

انہوںنےروہیمپٹن میں ومبلڈن کے لیے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کھیلنے کا اعلان کیا ہے ۔ ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی پاداش میں 15 ماہ کی پابندی کے بعد وہ ٹینس کی دنیا میں دوبارہ سے قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

تیس سالہ شراپووا کو فرنچ اوپن منتظمین نے وائلڈ کارڈ دینے سے انکار کردیا ہے البتہ برمنگھم ٹینس ایونٹ کیلئے انہیں وائلڈ کارڈ دیا گیا ہے۔

شراپووا کو ومبلڈن تک رسائی کیلئے 3کوالیفائنگ راؤنڈز جیتنا پڑیں گے۔ وہ اس وقت عالمی رینکنگ میں 211 ویں نمبر پر ہیں، اس سبب ان کی ومبلڈن میں براہ راست شرکت کا کوئی امکان نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہواپسی کے بعد میں نے3 ٹورنامنٹ کھیلے ہیں اس کی بدولت میری رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔ اگروہ اٹالین اوپن کے سیمی فائنل تک پہنچ جاتیں ،توومبلڈن کے مین رائونڈ میں پہنچنے کا حق حاصل کرلیتیںلیکن وہ دوسرے راؤنڈ میں ہی ریٹائر ہو گئیں تھیں۔