کراچی میں بجلی بحران ختم نہ ہوسکا

May 22, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بجلی کا بحران حل نہ ہو سکا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے مختلف علاقوں سے لوگوں نے بتایاکہ تین کے بجائے چار سے پانچ مرتبہ بجلی بند کی جاتی ہے رات کو ہونے والی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے وہ نیند پوری نہیں کرپاتے جس سے اگلے دن ان کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوتے ہیں واضح رہے کہ کراچی میں گرمی میںاضافہ ہوتےہی بجلی کی فراہمی کا نظام بری طرح متاثر ہے بڑے بریک ڈائونز کے علاوہ مختلف خرابیوں کے باعث بجلی بند ہونے کی شکایات بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔