کراچی میں بجلی کا بحران برقرار،500 کلو واٹ کاسرکٹ پول خراب

May 24, 2017

کراچی میں بجلی کا بحران برقرار ہے، 500 کلو واٹ کے سرکٹ پول میں خرابی سےشہر کا 30 فیصد حصہ متاثر ہو گیا۔

کراچی میں توانائی کا بحران گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی شدت اختیار کرگیا۔

کے الیکٹرک کے مطابق این ٹی ڈی سی سرکٹ پول کا مرمتی کام تیسرے روز بھی مکمل نہ ہوسکا، شہر کے بیشتر علاقے ان دنوں بجلی کی آنکھ مچولی کی لپیٹ میں ہیں۔

گلستان جوہر کے مختلف بلاکس، نارتھ ناظم آباد، ملیر، ماڈل کالونی، اولڈ سٹی ایریا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔