سکھر : حکومت سندھ سے معذوروں کیلئے خصوصی پیکج کی فراہمی کا مطالبہ

May 29, 2017

سکھر (بیورو رپورٹ) معذور اتحاد کی جانب سے حکومت سندھ سے بجٹ میں معذوروں کے لئے خصوصی پیکیج و مراعات کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ معذور اتحاد کے شاہنواز کاندھڑو، غلام رسول درانی، طالب حسین ملاح و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں معذوروں کے نظر انداز کیا جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔