سیالکوٹ،شہری سے موبائل فون چھین لیا

May 29, 2017

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ڈاکووں نے شہری سے موبائل فون چھین لیا،آڈھا کا رہائشی عمران خان فیکٹری سے چھٹی کر کے گھر واپس آرہا تھا کہ راستہ میں کھڑے تین نامعلوم ڈاکووں نے روک کر موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔