روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے پروگرام

May 29, 2017

پشاور(کامرس رپورٹر)خیبرپختونخوا میں کاروبار اور فنانس سمیت مختلف شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے سے متعلق کارپوریٹ نیٹ ورکنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا پشاور کے مقامی ہوٹل میں ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس (اے سی سی اے) کی جانب سے منعقدہ پروگرام کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرتعلیم عاطف خان تھے جبکہ اس موقع پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں مینجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر شہباز خان، ریاض الدین راضی چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے پی او جی سی ایل شفیق آفریدی سی ای او ٹیوٹا خیبرموٹرز،شیرمحمدمہمند گروپ ہیڈ ایچ آر بینک آف خیبر، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز ڈاکٹر افتخارالامین کے علاوہ چیمبرآف کامرس، یوایس قونصلیٹ اور یوایس ایڈ وغیرہ کے نمائندے موجود تھے شرکاء نے متعلقہ شعبوں میں ملازمت کے مواقعوں اور اپنی کامیابیوں کا تذکرہ کیا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ ساجد اسلم نے فنانس کی دنیا میں بڑھتے ہوئے رحجانات کو اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ مشترکہ طور پر کام کرکے خیبرپختونخوا میں روزگار کے مختلف مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں جس سے صوبہ مزید ترقی کرسکے گا ہیڈآف بزنس ڈیویلپمنٹ نارتھ اے سی سی اے پاکستان افراسیاب احسان نواب نے تنظیم کی جانب سے صوبے میں بزنس کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا اورکہا کہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کیساتھ اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں مواقع پیدا کرکے صوبے کو مزید ترقی کی طرف گامزن کیا جاسکتا ہے۔