پنیر کے تعاقب میں سینکڑوں افراد کی قلابازیاں

May 29, 2017

یوں تو دنیا میں کروڑوں لوگوں کو پنیر کھانا اچھا لگتا ہوگاو لیکن پنیر کا ایک ڈبہ حاصل کرنے کیلئے سخت محنت اور جدوجہد تو شاید ہی کسی نے کی ہو۔

برطانیہ کی کاؤنٹی گلوسٹر شائرمیں ہر سال کی طرح اس سال بھی روایتی چیز رولنگ ریس کا انعقاد کیا گیاو جس میں سینکڑوں کی تعداد میں افراد شریک ہوئے۔

مقابلے کے شرکاء ساڑھے 3کلو چیز سے بھرا ایک ڈبہ حاصل کرنے کیلئے اونچی ڈھلوان سے قلابازیاں کھاتے ہوئے نیچے آتے رہے۔

ریس میں جیتنے والے شرکاء کو چیز کے ڈبے کے ساتھ ساتھ دیگر انعامات سے بھی نوازا گیا جبکہ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں تماشائی بھی موجود تھے۔