15سال پرانی بنک اسٹیٹمنٹ مل گئی ،عمران خان لٹیرے کے پیچھے جائیں،جمائما

June 02, 2017

اسلام آباد (خبرنگار) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کو 15 سال پرانی بنک اسٹیٹمنٹ مل گئی جو عدالت میں بطور منی ٹریل پیش کر کے عمران خان کی بے گناہی ثابت کرے گی۔ جمائمہ خان نے ٹویٹ میں اپنے سابق شوہر اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مخاطب کر کے کہا کہ وہ لٹیرے کے پیچھے جائیں ، 15 سال پرانی رقم کی بنک ٹرانزیکشن مل گئی ہے۔ اس پر عمران خان نے اپنی سابق اہلیہ کو جواب میں صرف اتنا کہا کہ اللہ الحق ہے۔