سعودی شاہ سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس

June 13, 2017

سعودی شاہ سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں 59 افراد اور 12اداروں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدام کا خیر مقد م کیا گیا ۔

کابینہ کو امیر کویت، بحرینی فرمانروا اور وزیراعظم نواز شریف سےمذاکرات کے نتائج اور ترک، امریکی اور فرانسیسی صدر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطوں سےمتعلق بھی آگاہ کیاگیا ہے۔

اجلاس میں قطر کو دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کا پابند بنانے کےبارےمیں امریکی صدر کے بیان کا خیر مقدم بھی کیا ۔