کیٹی پیری کے ٹوئیٹر فلوورز کی تعداد 10کروڑ ہوگئی

June 20, 2017

جی ہاں۔۔۔10کروڑ۔۔ہے نا کمال کی بات۔ لیکن کیٹی کے چاہنے والوںنے یہ کر دکھایا۔ اور پاپ اسٹار کیٹی پیری کو بھی دیکھئےسب کو پیچھے دھکیل کر ہوئے 10کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی سلیبرٹی بن گئی ہیں ۔

پاپ اسٹار نے 2009میں پہلا ٹوئیٹر پیغام دیتے ہوئے اپنے کیریئر کا اہم سنگ میل رکھاتھا جس کے بعدان کی جانب سے ہزاروں تصویروں ،ویڈیوزکے ساتھ8500 ٹویٹ کئے گئے جبکہ بے شمار گانوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

آج آٹھ سال بعد امریکن سنگر دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئیٹر کی سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت بن گئیں ۔

اس تاریخی فتح کا فائدہ ان کے حالیہ اور مستقبل میں آنے والے البم کو بھی ہو۔ان کاالبم ’ لو کیٹی‘ اور’ وٹنس ‘ٹوئیٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا ہے ۔

فلوورز کی تعداد کے حوالے سے کیٹی پیری کے بعد دوسرانمبر کینیڈین سنگر جسٹن بیبر کاہے جن کے فالوورز کی تعداد 9 کروڑ سے زائد ہے ۔

کیٹی کی حریف سنگر ٹیلر سوئفٹ 8 کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی تیسری بڑی سلیبرٹی ہیں ۔