پاکستان میں غریب کو جان بوجھکرجاہل رکھا جاتا ہے،تنویر سعید

June 23, 2017

لندن(پ ر)پاکستان رابطہ کونسل لندن کے چیئرمین تنویر احمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں برطانیہ اور یورپ کی طرح تعلیم عام نہیں ہے ،غریب کو جان بوجھ کر ان پڑھ اور جاہل رکھا جاتا ہے تاکہ حکمران ملک پر مسلط رہیں اور کرپشن کر سکیں۔ یورپین ممالک نے اگرترقی کی ہے تو اپنی عوام کو تعلیم دی ہے۔پاکستان میں سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کی اولادیں بیرون ملک تعلیم حاصل کر کے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں ،یہی لوگ ہر ادارے اور محکمے میں نوکریاں کرتے ہیں اورکرپشن کرتے ہیں۔انہوںنےکہاہے پاکستان میں تعلیم پر کوئی بجٹ نہیں رکھا جاتا سرکاری سکولوں کی بجائے امیر لوگوں نے نجی تعلیمی اداروں میں بچوںکو پڑھاتے ہیں غریب کا بچہ گلیوں اور بازاروں میں بھیک مانگتا پھرتا ہے۔