جھاڑ کھنڈ میں مودی پر تنقید کرنے والا مسلمان نوجوان گرفتار

June 23, 2017

بھارت میں مودی سرکار کی عدم برداشت کا دائرہ سوشل میڈیا تک پھیل گیا، جھاڑ کھنڈ میں نریندر مودی پر تنقید کرنے والے مسلمان نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار نوجوان سمیر انصاری نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد وڈیو پیغام میں خوشی کا اظہار کیا تھا۔

جھاڑ کھنڈ پولیس کا کہنا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اور وٹس ایپ گروپ میں شیئر کی گئی وڈیو میں بھارت کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی وہ قابل قبول نہیں ہے، اس لیے سمیر انصاری کو گرفتار کیا گیا ہے۔