ویسٹ انڈیز ،بھارت ون ڈے آج ہوگا

June 25, 2017

پورٹ آف سپین (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو پورٹ آف ا سپین میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ 30 جون، چوتھا میچ 2 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 6 جولائی کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 9 جولائی کو کھیلا جائے گا۔