2عیدوں کی روایت برقرار، پشاور میں آج عید الفطرمنانے کا اعلان

June 25, 2017

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور کی مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان نے پشاور سمیت صوبہ بھر سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے سے متعلق46 شہادتیں موصول ہونے کی بنا پر آج بروز اتوار یکم شوال المکرم اور عیدالفطر کا اعلان کردیا ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی آج پشاور میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے تاہم شہادتوں کے تناظر میں مسجد قاسم علی خان کے اعلان کے بعد ملک میں 2روزوں کے بعد دو عیدوں کی روایت بھی برقرار رہی، مسجد قاسم علی خان کی انتظامیہ کو مبینہ طور پر کل ہفتہ کی شب کمیٹی کے اجلاس کا انعقادنہ کرنے کیلئے کہا گیا تھا تاہم اس کے بعد کمیٹی کے اراکین نے مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا، ہفتہ کے شام بعد از نماز مغرب شروع ہونے والا اجلاس رات گئے تک جاری رہا جس میں مولانا سمیت پشاور اور مضافات کے علمائے کرام نے شرکت کی اجلاس میں پشاور سمیت مختلف علاقوں سے 46شہادتیں موصول ہونے کی بناپر کمیٹی نے آج بروز اتوار یکم شوال المکرم اور عید الفطر کا اعلان کردیا ۔