دہشتگردی پاکستان کی سالمیت کیخلاف بین الاقوامی سازش ہے ، پی ڈی پی

June 26, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کے سربراہ بشارت مرزانے کہا ہےکہ دہشتگردی اس وقت پاکستان کا گمبھیرمسئلہ بن چکاہے جس پر فوری اور ہنگامی اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ پہلے سے جاری آپریشنزکو مزیدتیزترکی ضرورت ہے ۔وہ اپنے دفترمرزاہائوس میں عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ارشد مرزا،عبدالحمیدمغل، ڈاکٹر ایس ایم حسین ، سلیم نیازی، علی بہادر خان، عبدالرشید، عبدالحکیم ،عبدالمجید قریشی ودیگر بھی موجودتھے۔بشارت مرزا نے کہاکہ دہشتگردی پاکستان کی سالمیت کے خلاف بین الاقوامی سازش ہے حکومت کوچاہیئے کہ اس کوبے نقاب کرکے قوم کے سامنے لائے اوران سازشوں کاقلع قمع کرے۔