سندھ پولیس کے تحت باسکٹ بال ٹورنامنٹ ہوگا

June 30, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ پولیس صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی انہوں نے کہاکہ سندھ پولیس سالانہ بنیادوں پر ایک باسکٹ بال ٹورنامنٹ اسپانسر کرے گی یہ اعلان انہوں نے آئی جی اسندھ پولیس ہائوس میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا وفد میں محمد حیدر خان ،ذوالفقار عباس خان ،اور محمد دلاور خان شامل تھے ۔ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ جولائی کے آخری ہفتے میں سندھ پولیس کے تحت باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا اور ورلڈ چیمپئن قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ دیا جائیگا۔