ڈوپنگ میں ناکام آندرے کارڈوسو ٹورڈی فرانس سائیکل ریس سے باہر

June 30, 2017

برلن (نیوز ڈیسک) پرتگالی سائیکلسٹ آندرے کارڈسوڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کی وجہ سے ٹور ڈی فرانس سے باہر ہوگئے۔ یو سی آئی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ32سالہ آندرے کارڈسوڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد ان کی ٹیم البرٹو کونٹیڈور نے انہیں فوری طور پر معطل کردیا، ان کی جگہ اب سپین کے ویٹرن سائیکلسٹ ہیمر زوبیلڈیا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔