ملک بھر میں فی تولہ سونا 150روپے مہنگا

July 18, 2017

ملک بھر میں فی تولہ سونا ڈیڑھ سو روپے مہنگا ہوکر 50 ہزار نو سو روپے پر پہنچ گیا ، دو روز میں فی تولہ سونا چار سو روپے مہنگا ہوچکا ہے ۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر بڑھ کر 1238ڈالر فی اونس پر آگیا ہے، اس اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا۔

چوبیس قیراط فی تولہ سونا 150 روپے مہنگا ہوکر 50 ہزار نو سو روپے اور چوبیس قیراط کا دس گرام سونا بھی 128 روپے بڑھ کر 43 ہزار 628 روپے پر آگیا ۔

دو روز میں فی تولہ سونا چار سو روپے اور دس گرام سونا343 روپے مہنگا ہوچکا ہے ۔