سکّوں سے بنے دیدہ زیب فن پارے

July 19, 2017

یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں، لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ ایسے منفرد انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکیں۔

افریقی ملک گھانا سے تعلق رکھنے والے Yaw Owusuنامی فنکار نے آرٹ کو منفرد رنگ دینے کی ٹھانی اور سیکڑوں سِکّوں سے دیدہ زیب فن پارے بنا ڈالے۔

ماہر آرٹسٹ نے سیکڑوں سِکّوں کو کچھ ا نداز میں جوڑا کہ یہ منفرد فن پارے تیار کرڈالے۔

Yawنے اپنے تیار کردہ فن پارے گھانا میں نمائش کیلئے پیش کئے گئے ہیں جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور اُسکی مہارت اور شوق کی داد دے رہے ہیں۔