حقوق خواتین کے تحفظ کیلئے قوانین کے حوالے سے آگاہی سیمینار

July 20, 2017

فیصل آباد ( خبر نگارخصوصی ) خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قوانین کے موضوع پر سماجی تنظیم کی جا نب سے مقامی ہوٹل میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل،متاز مغل، نازیہ سردا ودیگر مرد و خواتین نے شرکت کی۔ ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے خواتین کیلئے نوکریوں میں کوٹہ 5 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا ۔ خواتین کے جائیداد میں وراثتی حصہ کو بھی قانونی حیثیت دے دی گئی ہےجبکہ خواتین پر تشدد سمیت ہر طرح کی ہراسمنٹ کی روم تھام کیلئے بھی قانون سازی کی گئی ہے اور ضلعی سطح پر ایسے ادارے بھی قائم ہیں جو خواتین کو تحفظ دلوا سکیں۔